سماج وادی پارٹی (ایس پی) پر لوک نائک جے پرکاش نارائن اور رام منوہر لوہیا
کی توہین کرنے کا الزام لگاتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے آج کہا کہ
ایس پی، کانگریس اور بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) کی اوچھی سیاست نے اتر
پردیش کا بیڑا غرق کر دیا ہے۔مسٹر مودی
نے لکھیم پور کھیری کے جی آئی سی میدان میں منعقد پریورتن سنکلپ
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کے ساتھ اتحاد کرکے سماج وادی پارٹی
نے لوہیا اور جے پرکاش نارائن کو ذلیل کیا ہے ۔جے پی نے ایمرجنسی کے دوران اس وقت کی اندرا گاندھی حکومت کی سخت مخلافت کی تھی۔